پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنے اپنے تفویض کردہ اضلاع میں موجود رہیں تاکہ موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کی نگرانی کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ محرم کے موقع پر مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 9 ہزار 200 جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ عزاداروں کے لیے جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کمیٹی نے پورے پنجاب کے دورے کیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے اور مقامی انتظامیہ کو متحرک رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز مواد اور فرقہ واریت پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کی سخت نگرانی کی جائے گی اور اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سائبر سیکیورٹی فورس فوری کارروائی کرے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ڈرونز اڑانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی فوری گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ محرم کے انتظامات میں 35 ہزار والنٹیرز بھی اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی