سندھ: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی صرف مخصوص ایام یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو نافذ العمل ہوگی، تاہم اس سے 12 سال سے کم عمر بچوں، ضعیف افراد اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے یکم تا 10 محرم صوبے بھر میں ہیلی کیم (ڈرون کیمروں) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ جلوسوں اور مجالس کے دوران عمارتوں کی بالائی منزلوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیز بینرز، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور وال چاکنگ پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام کے چاند کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر ہو چکی ہوگی۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق 26 جون کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہو گی، جو رویت کے لیے موزوں عمر ہے۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند کے غروب اور سورج کے غروب کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ دستیاب ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار صورتحال فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اگر چاند 26 جون کو نظر آجاتا ہے تو یکم محرم 27 جون کو ہوگا، جس کے مطابق یومِ عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں