کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ وائٹ بال کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

اسٹاپ کلاک کا نفاذ

سلو اوور ریٹ پر قابو پانے کے لیے اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فیلڈنگ ٹیم کو ہر اوور کے بعد ایک منٹ کے اندر اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، اگر ٹیم مقررہ وقت میں اوور شروع کرنے میں ناکام رہی تو امپائر پہلی دو خلاف ورزیوں پر وارننگ دے گا، جبکہ تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی، یہ قانون پہلے ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پر لاگو ہو چکا ہے۔

گیند پر تھوک کے استعمال کا نیا ضابطہ

گیند پر تھوک لگانے کی صورت میں گیند فوراً تبدیل نہیں کی جائے گی،تاہم اگر تھوک کے استعمال سے گیند کی حالت میں واضح تبدیلی آئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔

جان بوجھ کر شارٹ رن پر سخت کارروائی

نئے قانون کے تحت اگر کوئی بیٹر جان بوجھ کر شارٹ رن لیتا ہے تو بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز کی سزا دی جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ بولنگ سائیڈ یہ فیصلہ کرے گی کہ اگلی گیند پر اسٹرائیک پر کون سا بیٹر رہے گا، امپائر اس بارے میں فیلڈنگ کپتان سے مشورہ لے گا۔

فیئرنس آف کیچ کے ریویو میں تبدیلی

آئی سی سی نے کیچ ریویو کے نظام میں بھی اہم تبدیلی کی ہے، اگر امپائر کو کیچ پر شک ہو تو تھرڈ امپائر نہ صرف نو-بال بلکہ کیچ کی درستگی کو بھی چیک کرے گا، نئے قانون کے مطابق اگر نو-بال پر کیچ درست ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو صرف ایک رن ملے گا، اور اگر کیچ غلط ہو تو جتنے رنز مکمل ہوئے ہوں، وہ تسلیم کیے جائیں گے۔

یہ تبدیلیاں کھیل میں شفافیت، انصاف اور رفتار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں، اور جولائی 2 سے ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ شائقین، کھلاڑی، اور کوچز ان نئے قوانین پر خاص توجہ رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی