عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر خفا علی امین گنڈاپور نے اگلے آئی ایم ایف پروگرام میں عدم تعاون کا عندیہ دے دیا

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبائی بجٹ سے پہلے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے نہ دینے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے تو ہم بعد میں بھی مشورہ کرلیں گے اور جہاں تک بجٹ کا تعلق تھا وہ آئینی بحران سے بچنے کے لیے منظور کرالیا گیا لیکن وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام میں ہمارا رویہ بھی یہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ اب (آئی ایم ایف سے مذاکرات یا ڈیل کے وقت) کوئی ہمیں آکر لیکچر نہ دے کیوں کہ ہم نے ملک کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے: مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا، علی امین گنڈاپور کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل

علی امین گنڈاپور نے کہ ظلم جبر پی ٹی آئی پر ہو، عمران خان اور ان کی اہلیہ اور پارٹی کے دیگر رہنما جیل میں ہوں اور ہم سے تعاون کا کہا جائے تو اب ہم بھی آئندہ حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروارہے لہٰذا ہم بھی کسی فنانس کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے اور آئندہ بھی نہیں کریں گے لیکن یہ پھنسیں گے ضرور اور ہماری ضرورت انہیں پڑے گی تب میں کہوں گا کہ عمران خان سے ملاقات کرواؤ تو ہم تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے‘ وزیراعلیٰ گنڈا پور سپریم کورٹ پہنچ گئے، جسٹس منصور علی شاہ نے معذرت کرلی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان کے لیڈر صرف عمران خان ہیں اور وہ صرف ان کی بات ماننے کے پابند ہیں اور ان کے علاوہ وہ کسی اور کی پرواہ نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟