ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد نیتن یاہو نے کیا کہا؟ بیان جاری

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے مجھے، اسرائیل اور یہودیوں کی دل سے حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔

نیتن یاہو نے لکھا کہ ہم ساتھ مل کر مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کے حملوں تلے صیہونی ریاست کچلی جا چکی تھی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای منظر عام پر آگئے

اس سے قبل آج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک تازہ ٹیلیویژن خطاب میں کہا تھا کہ اگر امریکا نے مداخلت نہ کی ہوتی تو صیہونی ریاست مکمل طور پر تباہ ہو جاتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حملوں کے نیچے صیہونی ریاست تقریباً کچلی جا چکی تھی۔

 انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی حملے صرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’شو بازی‘  تھے اور ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کا امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کی من مانی تشریح پر سخت ردعمل

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل کے کئی پرتوں پر مشتمل دفاعی نظام کو توڑتے ہوئے شہری اور عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے لیکن اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو اپنی سیاست کے لیے ایک تماشے کی ضرورت تھی اور یہ حملے اسی کا حصہ تھے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی، تو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ