محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

اس کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پنجاب کے علاقے ناروال سے چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاشورہ: خیبر پختونخوا میں موبائل فون سروس کہاں کہاں بند ہوں گی؟

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام کل بروز جمعہ 27 جولائی کو ہوگا یوم عاشور (10 محرم الحرام) 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp