محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں قائم نادرا 24/7 میگا سینٹر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف کاؤنٹرز اور ویٹنگ ایریاز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد سے براہ راست گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شناختی کارڈز اور بائیو میٹرک پالیسی پر اہم فیصلے

محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔ بیشتر شہریوں نے نادرا کی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب انہیں طویل انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جبکہ عملے کا رویہ بھی خوش اخلاق اور معاون ہے۔ ایک شہری نے ریمارکس دیے کہ آپ کے آنے سے یہاں کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عملہ تعاون کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے شہریوں کی مثبت رائے پر نادرا کے شفٹ انچارج اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید بہتری کے لیے محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار

دورے کے دوران محسن نقوی نے نادرا میں نصب جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور شناختی کارڈ نمبر اور فنگر پرنٹس کے ذریعے نظام کی کارکردگی کا خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ شہریوں کو یہاں بغیر انتظار کے سہولت میسر آ رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیر داخلہ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز سے متعلق شہریوں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ویڈیو

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل