برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کی تاج پوشی کے موقع پر پاکستان میں بھی خوشیاں منائی گئی ہیں اور مختلف طریقوں سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک آرٹسٹ نے پرنس چارلس سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ آرٹسٹ نے ہاتھ سے بنائی گئی تصاویر میں پرنس چارلس کی تاج پوشی کردی۔
آرٹسٹ نے پرنس چارلس کی پنسل سے تصاویر بنا کر تاج پوشی کی۔ آرٹسٹ نے 3 گھنٹوں میں برطانوی بادشاہ کی پنسل ورک سے تاج کے ساتھ تصاویر بنا دیں۔
پرنس چارلس کی تاج پوشی کی تصاویر دیکھنے کےلیے شہریوں کی بڑی تعداد آنے لگی۔
آرٹسٹ تنویر نذیر یہ تصاویر برطانوی ہائی کمیشن کو تحفہ میں دے گا۔
اسلام آباد کے جاسمین گارڈن میں شہری تاج پوشی کی تصاویر کے ساتھ سیلفیاں بنانے لگے۔
پرنس چارلس کی تصاویر کو اسکول اور کالجز کے طلبا بھی دیکھنے کے لیے پہنچنے لگے۔ شہریوں نے برطانوی بادشاہ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔