کیا صدر ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخابات لڑسکتا ہے؟ ایرک ٹرمپ نے بتا دیا

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کے والد کی دوسری مدتِ صدارت ختم ہونے پر وہ یا خاندان کے دیگر افراد صدر منتخب ہونے کے لیے میدان میں آسکتے ہیں۔

ایرک ٹرمپ، جو ٹرمپ آرگنائزیشن کے شریک ایگزیکٹو نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر بننے کا فیصلہ کریں تو ‘راستہ آسان’ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی کمپنی کا سونے کا موبائل فون لانچ کرنے کا اعلان، منصوبے پر تحفظات کیا ہیں؟

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خاندان کے دیگر ارکان بھی اس میں شامل ہوں؟ اگر جواب ہاں ہوتا، تو میرا خیال ہے کہ سیاسی راستہ آسان ہوتا، یعنی، میں یہ کر سکتا ہوں اور ہمارے خاندان کے دیگر ارکان بھی یہ کر سکتے ہیں۔

ایرک ٹرمپ نے زیادہ تر سیاست سے دور رہ کر خاندان کے کاروبار پر توجہ دی ہے تاہم انہوں نے ماضی میں کہا ہے کہ وہ ‘نصف سیاستدانوں سے بالکل متاثر نہیں’ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp