بلوچستان کے علاقے ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب کی قلعہ ندی میں آنے والی طغیانی سے 3 خواتین سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں
دوسری طرف ہرنائی میں کھوسٹ اور پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلا آیآیا جس میں 3 افراد پھنس گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق زردآلو اور کھوسٹ ندی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر انتظامیہ الرٹ ہے۔