اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھینی گئی گاڑی، ہتھکڑیاں، پولیس یونیفارم، ماسک، وائرلیس سیٹ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، 1043 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت خالد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔