معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی چھٹیاں گزارنے اسپین پہنچ گئیں

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنے بیٹے نادِ علی کے ساتھ اسپین میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کے میدان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، کم عمری میں ہی اپنی سریلی آواز میں گائیکی کے ذریعہ موسیقاروں اور شائقین کو متاثر کرچکی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے ’رقیب سے‘ جیسے بڑے ڈرامے میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنی زبردست اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔

 حدیقہ کیانی ملک کی سب سے کامیاب خواتین موسیقاروں میں سے ایک ہیں اور لوگ انہیں نہ صرف ان کی آواز بلکہ ان کی سماجی خدمت، شفقت اور عاجزی کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں۔

 

گلوکارہ کے گزشتہ چند مہینے بہت مصروف گزرے تھے کیونکہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی میں مدد کر رہی تھیں اور بہت سے ان لوگوں کے لیے گھر بنانے میں کامیاب ہوئیں جنہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔

حدیقہ کیانی ان دنوں اپنے بیٹے نادِ علی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے اسپین کے شہر بارسلونا میں موجود ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں حدیقہ کیانی کو اپنے بیٹے کے ساتھ بارسلونا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟