لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ یوٹیوبر رجب بٹ کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: بچے کی موت پر وی لاگ، صارفین کا یوٹیوبر رجب بٹ پر پابندی کا مطالبہ
ایف آئی آر میں رجب بٹ نے موقف اپنایا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے گھر کے باہر گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی مر گیا۔
قدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا۔