’ببی کو چھوڑ دو’، نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے مقدمے پر دوسری بار سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ اور ایران کے معاملات پر مذاکرات کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی امداد کے اربوں ڈالرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ’اسرائیل میں ببی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایران کے جوہری خطرے کو ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ شاندار کام کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ نے نیتن یاہو کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدام کی حمایت کردی

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’وہ فی الحال حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، جس میں یرغمالیوں کی واپسی شامل ہوگی۔ ایسے میں وزیراعظم کو پورا دن عدالت میں بیٹھنا پڑے، یہ کیسے ممکن ہے؟‘۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کو ’جھوٹا مقدمہ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایران اور حماس کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکا ہر سال اسرائیل کی حفاظت اور مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ببی کو چھوڑ دو، ان کے پاس اہم کام ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp