چینی نوجوان کے پیٹ سے 6 ماہ بعد 15 سینٹی میٹر چمچ برآمد

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا ہوا ہے۔

شنگھائی ژونگشن اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق چمچ کی موجودگی نہایت خطرناک تھی۔ معمولی حرکت بھی آنتوں میں سوراخ، سوزش یا اندرونی خون بہنے جیسے مہلک مسائل پیدا کر سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:طلسمی جاپانی چمچ کھانوں میں نمک کا ذائقہ کیسے بڑھاتا ہے؟

یان نے بعد میں یاد کیا کہ جنوری میں تھائی لینڈ کے دورے کے دوران شراب نوشی کے بعد اُسے قے محسوس ہوئی، جس پر اس نے قے کروانے کے لیے کافی کا چمچ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ چمچ اس کے ہاتھ سے پھسل کر گلے میں چلا گیا۔ بعد ازاں وہ بے ہوش ہو گیا اور جاگنے پر اسے یہ سب خواب لگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی شخص نے جسم پر 88 چمچ متوازن رکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

واپسی پر یان اپنی معمول کی زندگی میں مصروف رہا، ورزش کرتا رہا اور کسی بڑی طبی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا۔

یہ واقعہ چینی میڈیا میں نمایاں رہا اور جنوبی چین مارننگ پوسٹ نے تفصیل سے رپورٹ کیا کہ خوش قسمتی سے نوجوان ایک خطرناک طبی مسئلے سے بچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل