چین: سیلابی ریلے میں بہتے شخص کو لمحوں میں بچانے کی ویڈیو وائرل

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔

عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت پر پھنسے نوجوان تک بھیجا۔ فون پر ہدایات دیتے ہوئے نوجوان کو بٹھایا گیا اور ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ دیے گئے۔

صرف 2 منٹ میں حیرت انگیز ریسکیو

شہریوں کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ڈرون سے 65 فٹ فضا میں لٹکا ہوا ہے، اور ڈرون درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے بچتا ہوا اُسے سڑک پر لا کر چھوڑ دیتا ہے۔

مسٹر لائی نے اعتراف کیا کہ یہ اقدام قانونی طور پر ممنوع تھا، لیکن فوری طور پر جان بچانا اُن کی اولین ترجیح تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ انسان کو ڈرون سے اُڑانا غیر قانونی ہے، لیکن میں صرف اُس شخص کی جان بچانا چاہتا تھا۔ میں کسی کو ایسا کرنے کی تجویز نہیں دوں گا‘۔

بارشوں نے تباہی مچا دی

یاد رہے کہ چین کے جنوب مشرقی علاقوں یُنان، گویژو، گوانگشی اور ہینان میں 13 بڑے دریا اپنی خطرے کی حد سے اوپر بہنے لگے ہیں۔ صرف رونگجیانگ شہر میں 2 دنوں میں معمول سے دُگنی بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟