سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔