پلاسٹک کی بوتلیں اب آمدن کا ذریعہ، لاہور میں حکومت کا گرین کریڈٹس پروگرام شروع

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پلاسٹک کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

پروگرام کے تحت نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی ری سائیکلنگ مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی یہ مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ عام شہری بھی بآسانی اس مہم میں حصہ لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا بہترین مصرف: کراچی میں سڑک تیار کر لی گئی

مشین کا استعمال انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ یہ دو خانوں پر مشتمل ہوگی۔ شہری بٹن اے دباکر پلاسٹک کی خالی بوتل مشین میں ڈالیں گے، اس کے بعد اپنا فون نمبر درج کر کے بٹن بی دبائیں گے۔ اس عمل کے بعد مشین کی اسکرین پر ’گرین کریڈٹس‘ ظاہر ہوں گے جو صارف ایپ کے ذریعے بھی مانیٹر کر سکتا ہے۔

نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد کے مطابق روزانہ لاہور میں قریباً 500 ٹن پلاسٹک کی بوتلوں کا کچرا پیدا ہوتا ہے۔ نئی مشینری کی مدد سے نہ صرف بوتلیں بلکہ سنگل یوز پلاسٹک سے بنے دیگر برتن بھی ری سائیکل کیے جائیں گے۔ ان اشیا سے فٹ پاتھ، سڑکوں کی مرمت (پیچ ورک) اور پلاسٹک اینٹیں تیار کی جائیں گی۔

گلفام عابد کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر صارف کو فوری طور پر ایک ہزار روپے کیش دیا جائے گا، جو ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف شہری ہی نہیں بلکہ لاہور کے قریباً 18 ہزار کباڑیے بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وہ ایپ کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کریں گے، اور کمپنی کے نمائندے ان سے براہ راست بوتلیں خرید کر انہیں موقع پر ہی ادائیگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی منفرد خاتون آرٹسٹ کا کمال، پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے خوبصورت دیوار بنا دی

یہ پروگرام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ شہریوں اور کباڑیوں کے لیے آمدن کا ایک نیا ذریعہ بھی بن رہا ہے، جس سے ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک ویسٹ کو مفید اشیا میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو