خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت میں موجود جن لوگوں پر شک کررہے ہیں عمران خان ان کو قریب رکھ رہا ہے کہ شاید ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات بن جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کو اپنے ملک، صوبے یا سیاست کا کوئی پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کہیں تو اسی وقت اسمبلی تحلیل کردوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان جب بھی کہیں گے اسمبلی کو ختم کردوں گا، یہ ان کی امانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp