سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس کے پہاڑوں میں دریائی مٹی سے سونا چننے والا قبیلہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

24  قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے بعد 299،554 روپے سے بڑھ کر 300،240 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 274،601 روپے سے بڑھ کر 275،230 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیے: فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3،782 روپے اور 3،242 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3،276 ڈالر سے بڑھ کر 3،282 ڈالر ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp