ایلون مسک کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، ریپبلکن پارٹی کو ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دے دیا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا  و  ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کو متنازع کانگریشنل بجٹ بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے نتیجے میں امریکا کا قومی قرضہ 5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں موجود ’دوستوں‘ کے لیے ایلون مسک سے مددمانگ لی

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ریپبلکن پارٹی کو طنزیہ انداز میں ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف ظاہر ہے ہم ایک یک جماعتی نظام میں جی رہے ہیں، جہاں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پورکی پگ ایک طنزیہ اصطلاح ہے۔ یہ ایک غیر مفید، ہکلانے والے، سست مزاج کارٹون سور کا نام ہے۔ اس تناظر میں ایلون مسک  امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو بے ہنگم، نکمّی، اور مسخری کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر ضروری اور بے تحاشا اخراجات پر مبنی ہے، جس سے صرف چند مخصوص طبقات کو فائدہ ہوگا، جبکہ اس کا بوجھ عام امریکی عوام پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’ٹرمپ سے متعلق اپنی پوسٹ پر افسوس ہے‘، ایلون مسک نے ہار مان لی

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف قومی قرضہ بڑھے گا بلکہ افراطِ زر، سود کی شرح اور مالیاتی بحران بھی شدت اختیار کرسکتا ہے۔

امریکا میں نئی سیاسی جماعت کا قیام ضروری

ایلون مسک نے اس موقع پر ایک نئی عوامی سیاسی جماعت کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک ایسی جماعت وجود میں لائی جائے جو مالیاتی شفافیت، عوامی مفادات اور قومی خودمختاری کو ترجیح دے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم، امریکی صدر کی سخت نتائج کی دھمکی

فی الوقت ریپبلکن قیادت کی جانب سے ایلون مسک کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp