وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جاری شدید جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایکس پوسٹ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر صوبے میں پھیلتی ہوئی تباہ کن جنگلاتی آگ سے نہایت افسردہ ہوں۔ میں اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
Deeply saddened by the devastating wildfires spreading across Izmir province. I extend my heartfelt sympathies to my dear brother President Recep Tayyip Erdogan @RTErdogan and the people of Türkiye during this difficult time.
We hope and pray that the fires are brought under…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 1, 2025
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگ کو جلد از جلد قابو میں لایا جا سکے گا اور جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز
واضح رہے کہ ازمیر میں لگی آگ کے باعث اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ فضائی اور زمینی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔