صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ لیں، پنجاب کی وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ خود پسندی کی انتہا ہے اوراس خواہش کی تکمیل عوامی پیسے سے ہو رہی ہے، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ دیا جائے۔

ملیحہ ہاشمی لکھتی ہیں کہ یہ کس قسم کا فیصلہ ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے شریفستان نہ رکھ دیں۔

شاکر محمود اعوان نے لکھا کہ قائد اعظم کے نام جناح انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی رکھ دیا گیا۔ ۔یہ خبر گزشتہ سال 30 مئی کی تھی اور جب نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا تو عظمیٰ بخاری  نے اسے فیک قراردیا تھا۔

یوسف نذر لکھتے ہیں کہ یہ فیصلہ خود پسندی کی انتہا ہے۔

کامران یوسف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اتنی خود پسندی۔ پتہ نہیں ان میں اتنی عقل نہیں یا یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp