’کیا بیتی ہوگی اس بیچاری کے گھر والوں پر‘، شیفالی کی موت پر افسوس کرنا پاکستانی اداکارہ کو مہنگا پڑگیا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت بہت تکلیف دہ تھی، کوئی کہیں بھی ہو اس طرح کی جوان موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔

اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیفالی کی ماں، شوہر اور بہن پر کیا گزری ہو گی جب وہ اچانک دنیا سے چلی گئی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی ایجنگ اینجیکشن لگاتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آخر ان انجیکشنز کا کیا کریز ہے۔ بڑھاپے کو قبول کر لیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سری دیوی بھی چلی گئی کیونکہ انہوں نے بھی اپنے چہرے پر بے تحاشا ٹریٹمنٹ کرائے ہوئے تھے۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو یہ قدرتی چیزیں نہیں ہیں یہ آپ کے دل کو کمزور کرتی ہیں، آپ کی صحت کو خراب کرتی ہیں۔ پتہ نہیں زندگی بھر جوان رہنے کا کیا شوق ہے اور انسان ساری عمر کے لیے جوان کیسے رہ سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شیفالی ان کے دل و دماغ  میں گھومتی رہی یہاں تک کے رات کو خواب میں بھی میں نے اس کو دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کو آخری رسومات کے لیے دلہن بنایا گیا اور اس لمحے ان کے شوہر اور والدہ کی جو کیفیت دل دہلا دینے والی تھی۔

اسما عباس کے ویلاگ کے بعد صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ کسی نے کہا کہ سوات میں جو ایک خاندان کے لوگ ڈوب گئے ان پر کسی بھارتی اداکار نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور آپ ان کی ڈانسر کے گزر جانے پر رو رہی ہیں۔

کئی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے یہ کچھ نہیں کرتے لیکن انڈیا والوں کے لیے ان کا غم ختم نہیں ہوتا۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکر تو پاکستانیوں کے گزر جانے پر کوئی پوسٹ تک نہیں لگاتے۔


واضح رہے کہ ’مشہور گانے کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی شب ممبئی میں پیش آیا۔ وہ اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جب ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

شیفالی کی آخری رسومات 28 جون کو اوشیوارہ ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جن میں اُن کے اہلِ خانہ اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟