تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو آئینی عدالت نے معطل کردیا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو ایک مبینہ لیک ہونے والی فون کال کے معاملے پر ان کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق، پیتونگتارن پر الزام ہے کہ انہوں نے کمبوڈیا کے ایک اعلیٰ رہنما سے ایک غیر اعلانیہ اور متنازع گفتگو کی، جسے عدالت نے اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

آئینی عدالت نے متفقہ فیصلے میں 7 کے مقابلے میں 2 ججوں کی رائے سے وزیرِاعظم کو فوری طور پر معطل کر دیا اور انہیں اپنی صفائی میں ثبوت پیش کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے۔

بارڈر کشیدگی بھی پس منظر؟

تجزیہ کاروں کے مطابق، پیتونگتارن پہلے ہی عوامی سطح پر ناراضگی کا سامنا کر رہی تھیں، خاص طور پر 28 مئی کو کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع میں ایک کمبوڈیائی فوجی کی ہلاکت کے بعد۔ اس واقعے نے ان کی حکومت کی سفارتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے تھے۔

وزیرِاعظم کا کوئی فوری ردِعمل نہیں

تاحال پیتونگتارن شناواترا کی جانب سے اس عدالتی فیصلے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ  38 سالہ وزیراعظم  پیتونگتارن شناواترا کو ایوان اقتدار میں داخل ہوئے ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا۔ وہ ملک کی دوسری خاتون وزیراعظم ہیں۔ ان کے والد تھاکسن شناواترا بھی 2001 سے 2006 تک تھائی لینڈ کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ بعدازاں انہیں فوجی جنتا نے ایوان اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟