حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے  آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اس لیے 70 روپے فی لیٹر کم کرنے سے حکومت کو نقصان نہیں ہو گا۔

ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں یہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کرتے نظرا ٓتے تھے اور خود عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شہباز شریف یہ بیان اس وقت دیتے تھے جب پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی۔

وسیم نامی صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 120 روپے کے پیٹرول کو 50 روپے پر لانے کا کہہ رہے تھے اور اب اپنی حکومت ہے تو 300 کا پیٹرول کر کے 100 روپے کے مختلف قسم کے ٹیکس لگا رکھے ہیں۔

ظہور کیانہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کہتے ہیں کہ لو آج اپنے دام میں صیاد آ گیا، انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول سستا کریں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تب بہت ہی زیادہ بھڑکیں مارا کرتے تھے اب اپنی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے تک کمی کیوں نہیں کرتے؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کی یہ ویڈیو 2 اپریل 2020 کی ہے جب تحریک انصاف حکومت میں تھی اور ن لیگ اور دوسری اپوزیشن جماعتیں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتی نظر آتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ