جاوید میانداد نے میری شادی برباد کی، عامر خان کا انکشاف

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے ان کی شادی برباد کردی تھی۔

عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی، انہوں نے سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ سابقہ بیوی رینا دتہ ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور جب بھی وہ انہیں دیکھتے تھے تو وہ انہیں بہت اچھی لگتی تھیں۔ عامر خان نے بتایا کہ اسی دوران انہیں شک ہوا کہ رینا بھی کھڑکی کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟

بالی ووڈ اداکار کے مطابق ان کی اور رینہ کی پہلی ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوئے تو وہ زیادہ دیر نہ چل سکے کیونکہ رینہ کے والدین کو اس بارے میں علم ہو گیا تھا پھر انہوں نے آپس میں تعلقات ختم کر دیے جس سے وہ زیادہ خوش نہیں تھے تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور چھپ کر شادی کر لی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی اور رینا دتہ کی شادی 18 اپریل 1986 کو ہوئی جب وہ شادی کر کے گھر واپس آئے تو کسی نے ان کی غیر موجودگی کو محسوس نہیں کیا کیونکہ اس دن پاکستان اور بھارت کا میچ تھا، اور وہ بھی میچ دیکھنے بیٹھ گئے اور بہت خوش تھے کہ ان کی شادی والے دن بھارت میچ جیت رہا ہے لیکن جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا مار دیا اور ایسے پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی جس سے وہ افسردہ ہو گئے۔

عامر خان نے بتایا کہ اس کے بعد وہ بہت افسردہ ہوئے اور ایک ملاقات کے دوران انہوں نے جاوید میاں داد کو اس بارے میں بتایا کہ آپ نے ٹھیک نہیں کیا جس پر انہوں نے پوچھا کہ میں نے کیا کر دیا تو عامر خنا نے بتایا کہ آپ نے میری شادی برباد کر دی کیونکہ آپ نے اسی دن آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

پروگرام میں انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کے گھر والوں کو شادی کی بات پتہ چلی تو ان کے والد نے ان کا ساتھ دیا، وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ وہ میرا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 سے 2002 تک کی تھی۔ جوڑے کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا جنید، اور ایک بیٹی جس کا نام ایرا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، دونوں 2011 میں سروگیٹ ماں کے ذریعے ایک بچے، آزاد کے والدین بنے۔ انہوں نے شادی کے 15 سال بعد، جون 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟