ایف بی آر کا بڑا ریلیف: 7 ہزار آئٹمز پر ٹیکس و ڈیوٹی میں کمی

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغاز پر ملکی صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 7 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام خام مال اور ان سے متعلقہ مصنوعات پر لاگت کم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت

ایف بی آر کے مطابق جن اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، ان میں پولٹری انڈسٹری کے لیے بریڈنگ مرغ، فروزن مچھلی، زندہ مچھلی، کواڈ فش، دودھ، ملک پاؤڈر، دہی، پان، صابن اور کاسمیٹکس سمیت کئی اہم اشیا شامل ہیں۔

Salient Feature by Muhammad Nisar Khan Soduzai on Scribd

بریڈنگ مرغ کی امپورٹ ڈیوٹی 5 فیصد کردی گئی ہے، جبکہ فروزن مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی 17.5 فیصد، زندہ مچھلی اور کواڈ فش پر 5 فیصد کردی گئی ہے۔ امپورٹڈ دودھ، ملک پاؤڈر اور دہی پر ڈیوٹی اب 20 فیصد ہ گی، جبکہ پان پر ریگولیٹری ڈیوٹی 400 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر نے نئے مالی سال کو ٹیکس دہندگان کے لیے سہولتیں دینے کا سال قرار دیدیا

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 90 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کردی گئی ہے، اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مختلف شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ اس اصلاحاتی عمل کا مقصد آئندہ 5 سال میں اوسط کسٹمز ٹیرف کو 19 فیصد سے کم کر کے 9.5 فیصد تک لانا ہے۔

یہ اقدامات صنعتی خام مال کی درآمد کو سستا بنانے اور مقامی پیداواری لاگت میں کمی لانے کی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے اور معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان