خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 5 سے 11 جولائی کے دوران صوبے بھر میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث مختلف قدرتی آفات کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹ گرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ

اس کے علاوہ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، اور ہنگو کے اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان جیسے میدانی علاقوں میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے ایبٹ آباد، بٹ گرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ اور مانسہرہ کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات سے بھی خبردار کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل کو تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ادارے نے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، این ڈی ایم اے نے بھی بارش کی پیشگوئی کردی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے