غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: شمالی علاقے میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی ایک آرمرڈ بریگیڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 سالہ سارجنٹ ہلاک ہوگیا۔ حملے میں ایک ٹینک کمانڈر سمیت 2 مزید فوجی شدید زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں اسی علاقے میں ہونے والے ایک اور حملے میں اسرائیلی کمانڈو بریگیڈ کے ایگوز یونٹ کا ایک فوجی بھی شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی پر سائبر اٹیک، خفیہ معلومات افشا

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تنظیم کا مؤقف ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp