امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 9 ہلاک

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعہ میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈیلاس شہر کے شمالی علاقہ میں واقع ایلن پریمیئم مال میں خریداروں پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو موقع پر پہنچنے والے ایک پولیس آفیسر نے جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اس واقعہ سے خریداروں اور عملے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے وقت مال شہریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

اس واقعہ سے خریداروں اور عملے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ (اسکرین گریب)

 

ایلن، ٹیکساس، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس چیف برائن ہاروے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے حتمی تعداد فراہم کرنے سے گریز کیا۔ فائر چیف آفیسر کے مطابق 9 زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ نے وسیع و عریض شاپنگ کمپلیکس میں دوسرے ممکنہ حملہ آور کے ابتدائی خدشات کو جنم دیا۔ جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مال کی مکمل تلاشی لی اور خریداروں اور اسٹور کے ملازمین کو فوری طور پر پارکنگ ایریا میں بھیج دیا۔

پولیس چیف برائن ہاروے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے حتمی تعداد فراہم کرنے سے گریز کیا۔ (اسکرین گریب)

 

چیف ہاروے نے بعد میں انکشاف کیا کہ پولیس کا خیال ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے مبینہ طور پر آلات حرب والے کے لیے بنائے لباس میں ملبوس اکیلے یہ افسوسناک حملہ کیا تھا، جس سے اضافی مجرموں کے ابتدئی شبہات کو دور کرنے میں کافی مددملی۔

گورنر ٹیکساس کی جانب سے فائرنگ ناقابل بیان سانحہ قرار

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کو ایک ’ناقابل بیان سانحہ‘  قرار دیا ہے، جو ریاست ہائے متحدہ میں بندوق کے تشدد سے متعلق پریشان کن اعدادوشمار میں اضافہ کرتا ہے۔

امریکا ایسا ملک ہے جہاں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں آتشیں اسلحہ سے وابستہ اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ صرف 2021 میں ہی امریکا بھر میں بندوق سے تقریباً 49 ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ جو گزشتہ سال اسی نوعیت کی مجموعی ہلاکتوں سے 4 ہزار زیادہ تھیں۔

امریکا میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اچانک فائرنگ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں 2023 میں اب تک بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات، جن میں 4 یا زیادہ افراد زخمی یا ہلاک ہوئے،  195 سے زائد ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

امریکا بھر میں بندوق کے بل بوتے پر تشدد کے ان واقعات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ بندوق کے تشدد سے لاحق چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp