’ اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر لی‘ خواجہ محمد آصف کی اسپیکر قومی اسمبلی پر کڑی تنقید

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی، 2، 3 لاکھ زیادہ کرلیتے۔ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے  نجی ٹی وی چینل ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اچھی تنخواہ ہونی چاہیے مگر شاہانہ نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر دی۔ اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی۔

یہ بھی پڑھیے اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ گھر مفت، گاڑیاں مفت، بجلی مفت، ہر چیز مفت۔ آپ اپنی تنخواہ ایم این اے سے 2، 3 لاکھ روپے زیادہ کر لیتے۔۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ  اِس نے بڑھا دی، اُس نے  بڑھا دی حالانکہ خود قومی اسمبلی سے سمری بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں اور ہم سے امیدیں رکھتے ہیں، لوگوں کو بتائیں کہ آپ نے اپنی تنخواہ مناسب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو