انڈیا نے کن پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چپکے سے بحال کردیے؟

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کئی پاکستانی اداکاروں، سوشل میڈیا انفلیوئنسرز اور تفریحی مواد پر عائد پابندیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ ملک بھر سے صارفین اس کو رپورٹ کر رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اُن انسٹاگرام پروفائلز اور یوٹیوب چینلز تک رسائی حاصل کر پا رہے ہیں جو پہلے بلاک تھے۔

کئی بھارتی صارفین نے کہا کہ وہ ایک بار پھر پاکستانی ستاروں جیسے یمنا زیدی، دنانیر مبین، احد رضا میر، اذان سمیع خان، ماورا حسین، عامر گیلانی، اور دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ سکتے ہیں جنہیں پہلگام حملے کے بعد بھارت میں بین کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مداحوں کو ہانیہ عامر کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باوجود رسائی حاصل کرلی

بھارتی صارفین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی چینلز جیسے ہم ٹی وی، ہر پل جیو اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے آفیشل یوٹیوب چینلز بھی ان بلاک کر دیے گئے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’فلم فیئر‘ کے مطابق متعدد پاکستانی شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو اب وی پی این کے بغیر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم چند مشہور پاکستانی شخصیات جن میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر اور عاطف اسلم جیسی شخصیات شامل ہیں ان کے اکاؤنٹس سے پابندی نہیں ہٹائی گئی اور یہ اب بھی ناقابلِ رسائی ہیں۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اسی تناظر میں انڈیا نے متعدد پاکستانی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کے یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔ ان اکاؤنٹس پر الزام لگایا گیا کہ وہ انڈین سالمیت کے خلاف مواد شائع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی