سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اس پورے سسٹم نے کیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اِس پورے سسٹم نے کیا ہے، اُنہیں بالکل تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے،کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، مشاورتی ٹیم سے نہیں ملنے دیا جارہا، حتیٰ کہ سیاسی لوگوں کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے، یہ مائنس نہیں تو اور کیا ہے، یہ کسی کو نظر نہیں آ رہا؟
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو مائنس کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ کے باہر بیٹھ جائیں، علیمہ خان
انہوں نے کہا کہ مائنس عمران خان والے میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوا اور نہ ہی ہوسکتا ہے۔جہاں تک بجٹ کی بات ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو بہت پہلے ہی بجٹ ڈسکس کرلینا چاہیے تھا۔اس کے لیے آپ ہر حربہ استعمال کرتے۔ انہیں کہتے ہیں کہ میرے ساتھ بات کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پارٹی سربراہ کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور بمقابلہ علیمہ خان: آخر اختلافات کی وجہ کیا ہے؟
علیمہ خان نے کہا کہ ہم صرف پارٹی کو مشورہ دے سکتے ہیں۔ ہم سارا دن عمران خان کی بات کرتے ہیں۔ جب عمران خان کوئی ہدایت دیتے ہیں تو ہم وہ پیغام آگے پہنچا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ پاکستانی قوم عمران خان کو نہ بھولے۔













