ترجمان بلوچستان حکومت نے مستونگ میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں ایک واقعہ پیش آیا، کچھ دیر کے لیے ایسا تاثر قائم کیا گیا کہ ریاست میں دہشتگردوں کی رٹ ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے سیکورٹی پلان کو ری وزٹ کیا اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے جوابی ردعمل میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: مستونگ : مسلح افراد کا نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں ڈی سی سی فورم قائم کیا گیا، اس کے قیام کا مقصد ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانا ہے، کسی ڈپٹی کمشنر کو پی ڈی نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستونگ میں بینک سے 4 کروڑ روپے لوٹے گئے، بینکوں پر نجی سیکورٹی موجود ہوتی ہے، سرکاری املاک کیساتھ ساتھ بینکوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp