مستونگ : مسلح افراد کا نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا

اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تین بینکوں کو بھی نشانہ بنایا اور بینک اسٹاف کو یرغمال بنا کر نقد رقم لوٹ لی اور بینک کا ریکارڈ جلا دیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے شہر میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ادھر سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق مستونگ میں فتنہ الہندستان کا بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشتگرد پسپا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد مارے گئے، تین زخمی ہوئے۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا ہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر