پی سی بی کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام دیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: آرمی چیف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے 3 دن افواج کے نام کردیے

بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس،سجاد علی کھوکھر،ظفر اللہ، طارق سرور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ انوار غنی، مصطفیٰ رمدے، دانیال گیلانی،انوار احمد خان، ڈاکٹر شفیع الرحمان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ آخر میں مبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے دعائے خیر کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟