وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم عاشورہ کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عاشورہ کے دوران اسلام آباد کے کن کن علاقوں میں کب کب موبائل فون سروس معطل رہے گی ؟

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے، فوجی اہلکار مقامی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ