روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کابل میں تعینات روسی سفیر نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی داستاویزات طالبان وزیر خارجہ کے حوالے کردیں۔

روسی سفیر ڈاکٹر ڈمیٹری ژیرنوف نے طالبان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ایک ملاقات میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی دستاویزات پیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیے: روس نے طالبان پر سے پابندی اٹھالی، اصل وجہ کیا ہے؟

اس موقع پر طالبان وزیر خارجہ نے روس کی طرف سے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے ممالک کے لیے اچھی مثال قائم ہوگی۔

انہوں نے روس کے اس فیصلے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

واضح رہے کہ روس نے اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جون میں کابل میں اپنا سفیر تعینات کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp