کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ، اموات کی تعداد 11 ہوگئی

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے معروف علاقے لیاری میں بغدادی محلے میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی کے فداحسین شیخا روڈ پر ایک 5 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا مکمل ڈھانچہ منہدم ہو چکا ہے، جس کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے 25 سے زائد افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، منہدم ہونیوالی اس عمارت میں حادثے کے وقت 12 خاندان مختلف فلیٹوں میں رہائش پذیر تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے منہدم عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال حکام کے مطابق 6 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال میں 4 لاشیں اور 8 زخمی لائے گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ باقی 5 کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ٹراما سینٹر سول میں 32 سالہ پریم، 35 سالہ وسیم، 55 سالہ حور بائی اور 21 سالہ پرانتک کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جبکہ 55 سالہ فاطمہ دوران علاج تشویشناک حالت میں جانبحق ہوگئی۔

ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ تلاش کا عمل جاری ہے۔

واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں جبکہ عمارت کے تعمیراتی معیار اور ممکنہ غفلت کی چھان بین کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ، عمارت شعلوں کی لپیٹ میں

واقعے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے علاقے کا دورہ کیا اور 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اب تک 8 افراد کو نکالا گیا ہے۔

میئر کراچی نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ عمارت کو پہلے سے ہی مخدوش قرار دیا گیا تھا، انتظامیہ نے 3 یا 4 نوٹسز مکینوں کو دی تھی اور بجلی بھی منقطع کی تھی لیکن مکینوں کے لیے متبادل جگہ ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے اس لیے انہوں نے بلڈنگ خالی نہیں کی۔

دوسری طرف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کہا ہے کہ گرنے والی عمارت کے اطراف میں موجود دوسری عمارتوں کے بھی گرنے کا خدشہ ہے، جنوبی لیاری میں 1107 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان