جاپان میں دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم لوگوں کو فروخت کی جا رہی ہے جس کی قیمت 6700 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 19 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔
جاپان میں’بیاکویا سیلاٹی‘ نامی دکان پر یہ آئس کریم بنائی جاتی ہے جس میں دودھ، پنیر، انڈے کی زردی سمیت دیگر اشیا شامل کی جاتی ہیں۔
آئس کریم تیار کرنے کے بعد اس پر میگیانو پنیر ڈالا جاتا ہے اور اس کو کھانے کے لیے ہاتھ سے بنایا گیا چمچ بھی فراہم کیا جاتا ہے اور اسے آئس کریم کے ساتھ ایک سیاہ ڈبے میں رکھا جاتا ہے۔
یہ چمچ بھی جاپانی کاریگر نے بنایا ہے جو نسل درنسل اپنے کام کو آگے بڑھارہے ہیں۔ یہ ماہر جاپانی مندر اور عبادت گاہوں میں تزئین و آرائش کا کام کرتے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں ایک ایسا شہر بھی ہے جسے آئس کریم کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ جاپانی شہر کانازاوا کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں آئس کریم پگھلتی نہیں اسی بنیاد پر اس شہر کو آئس کریم کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔
آپ بھی کبھی اس شہر کا رخ کریں تو یہاں آکر آئس کریم کے ہزاروں ذائقوں سے لطف اندوز ہوں۔