کیا چاول کھانے سے وزن واقعی بڑھتا ہے؟

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم اب تک سنتے چلے آئے ہیں کہ چاول کھانے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اسی لیے موٹاپے سے بچنے کے لیے لوگ اکثر چاول کا استعمال ترک کرکے روٹی کھاتے ہیں بلکہ کچھ لوگ روٹی تک چھوڑ دیتے ہیں لیکن ماہرین نے اب اس حوالے سے ایک الگ ہی تحقیق پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ چاول یا روٹی بذات خود موٹاپے کا باعث نہیں بنتے بلکہ ان کا صحیح استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

چاول اور روٹی کے فائدے

ماہرین کے مطابق چاول انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے، خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹس اینڈ ڈائجسٹوو اینڈ کڈنی ڈیزیز کی تحقیق کا کہنا ہے کہ چاول اور روٹی کو اعتدال میں کھانے سے وزن کم کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی غذائی رہنما اصولوں میں بھی چاول اور روٹی کو متوازن اور صحت مند غذا کے طور پر شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چاول اور روٹی سفید ہوں یا براؤن؟

چاول اور روٹی دونوں میں کیلوریز اور پروٹین کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔ چاول میں روٹی کے مقابلے میں پروٹین اور کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ دونوں ہی گلیسیمک انڈیکس میں معتدل درجے میں آتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہیں۔

اگرچہ دونوں میں فائدے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق سفید چاول کی جگہ براؤن رائس یا خالص گندم کی روٹی کا انتخاب زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔

سفید چاول کا گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے جس سے خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھ سکتی ہے جبکہ براؤن رائس اور گندم کی روٹی میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت کو عالمی مارکیٹ میں شکست، باسمتی چاول پاکستانی پراڈکٹ قرار

وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کیلوریز کی مقدار کم کی جائے اور کاربوہائیڈریٹس کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے۔ چاول یا روٹی کے ساتھ پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈے، دالیں، دہی اور فائبر والی سبزیاں شامل کرنا بہتر ہوتا ہے۔ اس طرح نہ صرف کل کیلوریز کی مقدار کم کی جا سکتی ہے بلکہ بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

چاول اور روٹی میں اضافی چیزوں سے پرہیز

ماہرین کا مشورہ ہے کہ چاول یا روٹی میں مکھن، تیل والی گریوی یا شوگر اسپریڈز شامل کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ اضافی کیلوریز کا سبب بنتی ہیں اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا مشکل بنا دیتی ہیں۔

لہٰذا اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ چاول اور روٹی دونوں ہی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں بشرطیکہ ان کا استعمال اعتدال میں کیا جائے اور ان کے ساتھ متوازن غذائیں شامل کی جائیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

براؤن رائس اور گندم کی روٹی کا انتخاب زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ صحت کے لیے بہتر ہیں۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ وزن کم کرنے کا راز صرف خوراک کی مقدار کو کم کرنے اور متوازن غذائی انتخاب میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور