وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان
مریم نواز نے جنید صفدر کے ساتھ سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ای چالان میں سینچری کرنے والے کار ڈرائیور پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا؟
واضح رہے کہ جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔












