شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 8 غیر قانونی شیر برآمد کیے گئے ہیں۔

بغیر لائسنس شیر پالنے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جنگلی جانور پالنے والوں کی مؤثر نگرانی اور رجسٹریشن کے لیے پنجاب حکومت نے ایک خصوصی ایپ متعارف کرا دی ہے۔

وائلڈ لائف ایپ پر اب تک 584 جنگلی شیروں اور ٹائیگرز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ، ’شیر امیر لوگ رکھتے ہیں، امیروں کے لیے کونسا قانون ہے؟‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شیر کو شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر 2 بچوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا، جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟