ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے

جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے یکم جولائی کو ان تقرریوں کی منظوری دی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری منگل 8 جولائی کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp