حکومت کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی بچت کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پرانے پنکھوں کو توانائی بچانے والے نئے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے پنکھا تبدیلی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟

اجلاس کا مقصد پروگرام کے جلد آغاز کو یقینی بنانا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کے آغاز کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں، جن میں بینکوں سے معاہدوں کو حتمی شکل دینا، بینکاری نظام کا انضمام، اور پنجاب ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ بورڈ اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کا تعاون شامل ہے، جو اس منصوبے کی جلد اور موثر تکمیل میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کے بہتر استعمال کو فروغ دے گا بلکہ مالیاتی مواقع پیدا کرے گا اور معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے صارفین کے رویّے میں مثبت تبدیلی آئے گی اور مجموعی طور پر معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:میٹر ریڈنگ ایپ کیا ہے اور عوام کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

محمد اورنگزیب نے تمام متعلقہ اداروں خصوصاً بینکاری شعبے کی فعال شرکت کو سراہا اور ہدایت کی کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں تمام تیاریوں کو مکمل کر کے پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا جائے، تاکہ رواں مہینے کے آخر تک ابتدائی بینکوں کے تعاون سے اس کا باضابطہ افتتاح کیا جاسکے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا نے اس قومی منصوبے کے بروقت اور موثر نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جو حکومت کی معاشی اور توانائی اصلاحات کے وسیع تر اہداف کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی