انڈیا میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی رہائشی 30 سالہ خاتون نیشا نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اس کے انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کر رہا ہے اور اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کرے، جیسے صفائی، کھانا پکانا، برتن دھونا وغیرہ۔
View this post on Instagram
نیشا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ غیر معقول ہے اور اس کے آن لائن موجودگی پر سنجیدہ اثر ڈال رہا ہے، جو اس کی روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ نیشا، جو روزانہ کم از کم 2 انسٹاگرام ریلز پوسٹ کرتی تھی اس نے شکایت کی کہ شوہر کی ان حرکات کی وجہ سے اس کا اکاؤنٹ چلانا ’تقریباً ناممکن‘ ہو گیا ہے۔ جب اس کے 2 فالوورز کم ہوئے تو وہ خاص طور پر ناراض ہوئی، اور اپنے سسرال کو چھوڑ کر اپنے میکے واپس چلی گئی۔
نیشا وہاں سے وہ قریبی پولیس اسٹیشن گئی اور شکایت درج کرائی، جس میں اپنی ڈیجیٹل زندگی میں مداخلت اور ذہنی دباؤ کا ذکر کیا۔ پولیس اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شکایت موصول ہو چکی ہے اور وہ معاملے پر کارروائی کر رہے ہیں۔