پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی تصویر پر تعریف کےبجائے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ عائشہ خان نے لکھا کہ اپنے بہترین دوست سے اتنے وقت کےبعد ملتے ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچے سے دور رہیں اس کی تربیت اپنی جیسی نہ کر دینا۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ والدین جب علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو بچہ دونوں گھروں کی بلی بن جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے پانچ سال تک بچے پیدا نہیں کرنے چاہیے، بلکہ پہلے ایک دوسرے کو وقت دیں اور اچھی طرح سمجھیں۔
رابعہ نامی صارف نے کہا کہ اپنے بہترین دوست کی ذمہ داری بھی اٹھائیں یہ صرف اس کی ماں کا فرض نہیں ہے، اپنی ذمہ داریاں نبھائیں صرف ایک دن لنچ ساتھ کر کے فرض ادا نہیں ہوتا۔
جہاں کئی صارفین نے ان پر تنقید کی وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جو شعیب ملک کو بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوش ہوئے اور انہیں دعائیں دیتے نظرآئے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی جس کا اعلان انہوں نے رواں سال 20 جنوری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے ان کو شدید ردعمل کا سامنا ہے۔
ثنا جاوید کی بھی شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُنہوں نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔