لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا ملاپ: چینی باشندے کے جتن کامیاب، کیلاشیوں نے بیٹی بیاہ دی

اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کیا اور صرف 36 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کیا، جہاں وہ روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے چوری کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بغیر اجازت درہ آدم خیل آنے والے چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں تیز تر کارروائی کی گئی تاکہ چینی باشندے کی عزت و وقار کی حفاظت کی جا سکے۔

پولیس کی جانب سے اس واردات کی مزید تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp