لاہور ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے نجی کارگو شیڈ میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، آگ ایئرپورٹ کے ایپرن ایریا سے قریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نجی کارگو شیڈ میں لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پاکستان ایئر فورس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور کے حفیظ سینٹر میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، حفاظتی اقدامات پر سوالات

حادثے کے دوران ایئرپورٹ مینیجر، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر موجود تھے، جبکہ ایئرپورٹ کی پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور جائے وقوعہ کو فوری طور پر محفوظ علاقے کے طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں